نشاط ضیاء قادری کا ماجد رضا اور مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہراہ فیصل پر جاری انتظامات کا معائنہ

کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے آئیڈیاز 2014ء میں شرکت کے لئے آنے والے بین الاقوامی مندوبین کو شاہراہ فیصل پر مثالی اور خوبصورت ماحول کی فراہمی کے لئے انتظامات اختتامی مراحل میں داخل ،شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے مقام پر مونومنٹ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا۔

شاہراہ فیصل پر جناح انٹر نیشنل ائر پورٹ تا ڈرگ روڈ تک تجاوزات ،اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے بعد شاہراہ کی دیواروں سے وال چاکنگ اور بجلی و ٹیلی فون کے کھمبوں پر لگے گلے سڑے اور بوسیدہ بینرز ہٹا دیئے دئے ،وال چاکنگ کے خاتمے کے بعد دیواروں پر رنگ و روغن کا کام جاری ہے ،حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہراہ فیصل کا تفصیلی دورہ کرکے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے آئیڈیاز 2014ء کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے مقام پر شاہ فیصل زون کی جانب سے تعمیر کئے گئے مونو منٹ پر تزئین و آرائش کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہراہوں کو مستقل بنیاد پر خوبصورتی میں اضافے کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے بلدیاتی اداروں پر زور دیا کہ شاہراہوں کے اطراف سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا جائے اوت تجاوزات ،وال چاکنگ اور غیر قانونی گاڑیوں کے اسٹینڈز کے خاتمے لئے میونسپل قوانین کے تحت کاروائی کرکے اس کی روک تھام کو یقینی بنا کر شاہراہوں پر مثالی ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہاکہ شاہراہ فیصل سمیت ضلع کورنگی کی تمام اہم شاہراہوں کو ماڈل بنا یا جائے گا انہوں نے تمام زونز کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شاہراہوں کے اطراف سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ تجاوزات اور غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر بے ہنگم تجاوزات اور شاہراہوں کی دیواروں پر جگہ جگہ وال چاکنگ علاقائی خوبصورتی پر بد نما داغ ہے۔

انہوں نے سیاسی و سماجی تنظیموں، تجارتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ شاہراہوں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں اور تجاوزات کے قیام اور دیواروں پر وال چاکنگ سے اجتناب کیا جائے ۔میونسپل کمشنر مسرور احمد نے کہاکہ ہم باہمی تعاون کے ذریعے ہی مسائل سے پاک معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔

Nishat Zia Qadri Visit

Nishat Zia Qadri Visit