نشاط ضیاء قادری کا بلدیاتی اداروں کو علاقائی سطح پر بلدیاتی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی خصوصاً فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون یونین کونسل نمبر7کے علاقے اسوان ٹائون کا تفصیلی دورہ کرکے عوامی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیاتی افسران و عملے کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنا کر عوام کو روز مرہ مسائل سے نجات دلا ئی جائے۔

دورے میں سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند، سپرٹینڈنگ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد زاہد ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈائریکٹر لائبریری ارشاد آرائیں ،XENایم اینڈ ای بلدیہ کورنگی عباس شاہ ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور انفارمیشن آفیسر محمد ارشد بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔

صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے اس موقع پرمووجودواٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے کہاکہ وہ شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں عوام کو درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے چھٹکار دلا ئیں دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ حکومت کا بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار سمجھ سے با لا تر ہے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہے اور بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت کو مستحکم نہیں کیا جاسکتا۔

نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ نچلی سطح پر عوام کو اختیار دیئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا متحدہ قومی موومنٹ ملک بھر میں عوام کو بااختیار بنا کر مضبوط پاکستان کی جدو جہد کررہی ہے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مطالبہ کیا کہ علاقائی سطح پر عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا نے کے لئے فی الفور یونین کونسل کی سطح پر با اختیار بلدیاتی نظام قائم کرکے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیںاس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہبلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے شب و روز مصروف ہیں۔

عوامی تعاون کے ذریعے گلیوں اور محلوں کی سطح پر مثالی ماحول کے قیام کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے بتا یا کہ بلدیہ کورنگی کی جانب سے ضلع بھر میں خصوصی صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے مہم جاری ہے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے اور مکھی مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

Nishat Zia Qadri Visit

Nishat Zia Qadri Visit