کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا برسات کے بعد عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کے معائنے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ ،بلدیاتی اداروں کو برساتی نالوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرکے برساتی پانی کی نکاسی میں حائل رکاوٹوں کو در کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دوران برسات برساتی نالوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور جہاں ضرورت ہو فوری نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے دورے کے موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مختلف علاقوں میں شاہراہوں اور اندرونی گلیوں سے اپنی نگرانی میں برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بناتے ہوئے بلدیاتی افسران و عملے کو ہدایت کی کہ برساتی پانی کی نکاسی کے ساتھ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بھی بہتر بنا یا جائے اس موقع انہوں نے کہاکہ دوران برسات عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔
بلدیاتی ادارے رین ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر دوران برسات عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں دورے کے موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت میں مسلسل مصروف عمل ہے انشا اللہ برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اداروں اور عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کرکے مسائل کا خاتمہ اور کو مثالی معاشرے کا قیام یقینی بنائیں گے۔