کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے سیوریج مسائل کے حوالے سے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے اس موقع پر سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو متاثرہ علاقوں میں طلب کرکے سیوریج سسٹم کی فوری درستگی کی ہدایت کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی اداروں کو سے علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے نکاسی آب ۔صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات جیسے بنیادی مسائل کے حوالے سے شکایات کا ازالہ ممکن بنائی جائے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی یونین کونسل نمبر3اور 4کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے سیوریج اور بلدیاتی مسائل کے حوالیسے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد اور دیگر موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے علاقائی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ درسگاہوں کے اطراف کچراکنڈیوں کا خاتمہ کیا جائے اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کی ناقص کا رکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو درست بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تمام ادارے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں بروقت مسائل کے حل کو یقینی بنا نے کے لئے محکمانہ کار کردگی کو بہتر بنایا جائے۔