کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ آبادیوں میں علاقائی مسائل کے حوالے سے بڑھتے ہوائے عوامی شکایات پر متعلقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے عوام کو درپیش مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی مسائل سے غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کیا جائیگا۔
غفلت کا مظاہرہ کرنے والے متعلقہ اداروں کا محاسبہ کیا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے عوامی علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے اقدامات کرتے ہوئے عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا ئیں۔
گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری اور برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی یقینی بنا کر نکاسی آب کا نظام درست بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل سے غفلت اور لاپرواہی برتنے کی پالیسی تک کی جائے اورمحکمانہ کا رکردگی کو بہتر بنا تے ہوئے بنیادی سہولیات عوامی کی دہلیز تک پہنچائی جائے۔
بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے صفائی وستھرائی اور فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے مسائل کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو فوری مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔