کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا کرسمس کے موقع پر شاہ فیصل کالونی میں قائم مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں کا دورہ کرکے مسیحی رہنمائوں اور عوام کو قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے کرسمس کیک اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور قائد تحریک کی جانب سے مسیحی عوام کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر فیصل کنٹونمنٹ کی حق پرست کونسلر فرزانہ بھٹی ،شاہ فیصل کالونی کے نومنتخب بلدیاتی چیئر مین وائس چیئر مین اور کونسلرز کے علاوہ ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مسیحی رہنمائوں اور عوام سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی عوام کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ایم کیو ایم مسیحی عوام کے ملی جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور متحد ہوکر حق پرستی کا سفرجاری رکھا جائیگا اس موقع پر مسیحی عوام نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور الطاف حسین کی درازی عمر صحت و تندرستی اور ملک کی ترقی اور حفاظت کے لئے خصوصی دعا کی۔