کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اسکولوں اور کالجز کے اطراف حفاظتی و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے موثر انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اسکولوں کے اطراف تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اور وہیکل اسٹینڈز کا فوری خاتمہ کرکے درسگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات بہتر بنا ئے جائیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان ،اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا اور دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں سپرئیر سائنس کالج سمیت دیگر کالجوں اور اسکولو ں کا تفصیلی دورہ کرکے درسگاہوں کے اطراف حفاظتی و بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے دورے کے موقع پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ سے ملاقات کی اور حفاظتی انتظامات اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمدضیاء قادری نے درسگاہوں کے منتظمین اوراساتذہ کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل پر بلدیاتی عمل داروں کو ہدایت کی کہ درسگاہوں کے اطراف کچرا کنڈیوں کوختم کیا جائے اور اطراف میں قائم تمام تر تجاوزات غیر قانونی تعمیرات اور وہیکل اسٹینڈز کا خاتمہ کیا جائے درسگاہوں کے اطراف سیوریج سسٹم کو درست کرنے کی ہدایت کرت ہوئے صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات کو بھی موثر بنا نے کی ہدایت کی ہے۔