کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ٹریفک جام کے حوالے سے عوامی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا فی الفور خاتمہ اور شاہراہوں پر پڑے گڑھوں کو درست کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلا ئی جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ یونین کونسل نمبر2شاہ فیصل کالونی نمبر 5 کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات سننے کے بعد موقع پر موجود افسران کو شکایات کے فوری ازالے کے لئے احکامات دیتے ہوئے عوام کو یقین دلا یا کہ علاقائی مسائل کو حل کرنے کے لئے حق پرست نمائندے قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر شب روز مصروف ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی نمبر5کے مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال صفائی وستھرائی اور بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل پر خاموش نہیں بیٹھیں گے انہوں نے افسران و ملازمین سے کہاکہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنائیں۔