نشاط ضیاء قادری شاہ فیصل کالونی میں عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے متحرک

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے شب روز مصروف ہیں بلدیاتی ادارے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا نے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں صفائی و ستھرائی، فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو حل کرنے اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو تیز کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی و ستھرائی سمیت عوام کو درپیش علاقائی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پرحق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمات کے حوالے سے اپنے فرائض تندہی کے ساتھ انجام دیں عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ حق پرست قیادت عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔

علاقائی سطح پر درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے عوام کو بتا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست اراکین اسمبلی عوامی خدمات کے فرائض شب روز انجام دینے میں مصروف ہیں علاقائی ترقی اور عوام کو درپیش صفائی وستھرائی اور پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنا یا جارہا ہے اس موقع پر عوام کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کو حل کرنے کے لئے موقع پر موجود افسران کو ہدایت جاری کئے۔

Nishat Zia Qadri, Shah Faisal Colony

Nishat Zia Qadri, Shah Faisal Colony