کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں سرکاری اسکولوں کی ذبو حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درسگاہوں کی خستہ حالی کی وجہ سے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار تیزی کے ساتھ تنزلی کا شکار ہورہا ہے انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کرے تاکہ اسکولوں کی عمارتوں کو بہتر بنا کر سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر ی کی طرف لایا جاسکے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی نمبر2میں قائم سرکاری اسکول کا اچانک دورہ کرکے اسکول کی عمارت کی خستہ حالی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن کے افسران کو طلب کرکے اسکول سے متعلق معلومات حاصل کی۔
اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کہاکہ سندھ حکومت تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے اسکولوں کی عمارتوں کو خستہ حال چھوڑ کر قبضہ مافیا کو درسگاہوں پر قبضے کی دعوت دی جارہی ہے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم حکمرانوں کی لاپرواہی پر خاموش نہیں بیٹھے گی علاقائی سطح پر عوام کو بدحالی کا شکار کرنے والی حکومت سندھ اب درسگاہوں کو بھی بدحالی کا شکار کررہی ہے نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی نمبر2میں قائم پرائمری اسکول پر تعمیرات کے حوالے سے جلد ازجلد کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایجوکیشن افسران سے کہاکہ وہ شاہ فیصل کالونی میں قائم سرکاری اسکولوں کو مکمل سروے کرکے درسگاہوں میں سہولت کے فقدان کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔