نشاط ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی کے مختلف پارکوں اور کھیل کے میدانوں کا دورہ
Posted on October 28, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ آلودگی سے پاک ماحول کا قیام عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنا یا جاسکتا ہے بلدیاتی ادارے سرسبز ماحول کے فروغ اور اس کی افادیت سے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے مہم چلا ئیں سرسبز ماحول کے قیام اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائے پارکوں ،گرین بیلٹس اور کھیل کے میدانوں کو سرسبز بنا یا جائے اور اس پر عوامین سہولیات کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کا تفصیلی معائنے کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں، کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کی تعمیر وترقی، تزئن و آرائش پر خصوصی توجہ دی جائے فیملی پارکوںمیں صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری اور عوامی زندگیوں کو مکھی مچھروں خصوصاً ڈینگی سے محفوظ بنا نے کے لئے پارکوں میں روانہ کی بنیاد پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے انہوں نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ آلودگی سے ماحول کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیں سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے اس حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ آلودگی کے خلاف جہاد میں حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ سبزہ لگائیں اور اس کی حفاظت کو یقینی بنا ئیں انہوں نے اس سلسلے میں بلدیاتی اداروں کو عوامی شعور کی آگاہی کے لئے خصوصی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے ساتھ سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کو بروئے کار لائیں تاکہ عوامی کے باہمی تعاون کے ذریعے قدرتی ماحول کو آلودگی سے محفوظ بنا کر عوامی زندگیوں پر اس کے مضر اثرات کا خاتمہ کیا جاسکے اور علاقائی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com