نشاط ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی کا دورہ ،علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل پر سخت برہمی کا اظہار

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شاہ فیصل کالونی میں صفائی وستھرائی کا نظام تباہ ہوچکا ہے سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل اور برساتی نالے کچرے کے ڈھیر بن چکے ہیں جس کی وجہ سے علاقوں میں مہلک امراض پھیلنے کا خدشہ ہے یہ بات انہوں نے شاہ فیصل کالونی اپنے حلقہ انتخاب کا تفصیلی دورہ کرکے عوامی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل خصوصاً صفائی وستھرائی کے ابتر نظام کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر ہم نے ہمیشہ عوام خدمت اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے جد وجہد کی ہے انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل سے عدم دلچسپی بلدیاتی اداروں کا وطیرہ بن چکا ہے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیاں مسائل کا ڈھیر بند چکی ہیں

اور عوام کو کوئی پرسن حال نہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی مسائل سے عدم توجہی کی پالیسی ترک کریں اور ائرکنڈیشنڈ کمروں سے باہر نکل کر عوامی مسائل کا جائزہ لیں انہوں نے کہاکہ عوام کو لاوارث نہ سمجھا جائے اور علاقوں کو کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے بچایا اور عوام کو مسائل سے نجات دلا ئی جائے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلا یا کہ علاقائی بنیادی مسائل سے عوام کو نجات دلا نے کی جدو جہد جاری رہے گی اگر اداروں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو عوام کے ہمراہ سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہونگے۔