نشاط ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی پانی کی فراہمی میں تعطل کا نوٹس لے لیا

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں پینے کے پانی کی فراہمی میں تعطل اور سیوریج کے ابتر نظام کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ شاہ فیصل کالونی کے تمام بلاک سمیت گرین ٹائون، گولڈن ٹائون، ناتھا خان گوٹھ، عظیم پورہ، الفلا ح سوسائٹی سمیت ملحقہ گوٹھوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کی طویل بندش اور سیوریج سسٹم کے ابتر نظام کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں پانی اور سیوریج کے حوالے سے عوامی شکایات پر علاقائی دورے پر عوام کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوامی شکایات سننے کے بعد سندھ حکومت خصوصاً وزیر بلدیات سے کہاکہ وہ زبانی دعوے کے بجائے عملی اقدامات کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں انہوں نے کہاکہ دنیا ترقی کی منزلیں طے کررہی ہے اور ہم پانی اور سیوریج جیسے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

حکومتی اقدامات سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت شہر کراچی میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے نشاط ضیاء قادری نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے جدو جہد میں مصروف ہیں اور انشا اللہ عوام کے تعاون سے مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی اداروں ے کہاکہ وہ علاقائی مسائل کے حل اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں عوامی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے غفلت اور لاپراہی برتنے کے سلسلے کو ختم کیا جائے عوامی مسائل پر خاموش نہیں بیٹھیں گے سہولیات کی فراہمی پر مامور اداروں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام کے ہمراہ متعلقہ اداروں کا محاسبہ کیا جائے گا۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri