کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے برساتی نالوں کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل زون میں نکاسی آب کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے برسات سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔
نالے کی صفائی کے بعد برساتی نالوں سے برآمد ہونے والے فضلے کو بروقت ٹھکانے لگا یا جائے شاہ فیصل کالونی کے اندرونی علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو شاہ فیصل ٹائون میں چکورہ نالہ ناتھا خان گوٹھ اور گولڈن ٹائون نالہ گرین ٹائون کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ نالوں کی عدم صفائی کی وجہ سے دوران برسات گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون اور ناتھا خان گوٹھ سمیت ملحقہ آبادیاں زیر آب اور عوام کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم پرویز اور دیگر افسران کے ہمراہ گرین ٹائون ،بسم اللہ ٹائون اور محمد پور میں برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ برسات سے قبل نالوں کی صفائی کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ سیوریج بورڈ کے مقامی ذمہ داروں کے باہمی تعاون کے ذریعے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے سیوریج فلو کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ دوران برسات شاہراہ فیصل پر نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے بلدیہ کورنگی کو سول ایوی ایشن کے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بتا یا کہ بلدیہ کورنگی متوقع برسات سے قبل ضلع حدود میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے ساتھ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی مسائل سے پاک ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز میں ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔