کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل میں جاری خصوصی صفائی مہم کا معائنہ شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل میں جاری خصوصی صفائی کے دوران سینکڑوں ٹن کچر ،ملبہ اور مٹی کے ڈھیروں کو سڑکوں ،فٹ پاتھوں اور گلیوں سے اُٹھاکر ٹھکانے لگا دیا گیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری مہم کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی کے ساتھ صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ادارے عوامی خدمات کی انجام دہی کے حوالے سے اپنی ذمہ درایاں فعال طریقے سے انجام دیتے ہوئے عوامی کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئیںاس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی محکمہ سالڈ ویسٹ کو ہدایت کی کہ یونین کونسل کی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے لئے مستقل بنیادوں پر خصوصی اقدامات کئے جائیں انہوں نے تمام محکمہ جاتی افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے تندہی کا مظاہر کیا جائے۔
چیف آفیسر نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور صفائی و ستھرائی کے حوالے سے بہتری کے اقدامات کے ساتھ گلیوں اور محلوں خصوصاً مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنایا جائے۔