نشاط محمد ضیاء قادری کا شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا دورہ

کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبیصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قبل تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں 12ربیع الاول کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹس کا بھی معائنہ کیا اور روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر شاہ فیصل کالونی نمبر5بریلی کالونی اور ریتہ پلاٹ نمبر2کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی کہ مرکزی جلوس کے روٹس کا مکمل سروے کرکے علاقائی سطح پر اور جلوسوں کے روٹس پر سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر مرکزی جلوس کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے منتظمین جلوس کو یقین دلایا کہ علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے تمام تر انتظامات باہمی مشاورت و تعاون کے ساتھ انجام دیا جائے اس موقع پر منتظمین کی جانب سے جلوس کے روٹس پر سڑکوں کی استر کاریاور سڑکوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ پر توجہ دلائی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس پر سڑکوں کی استر کاری اور تعمیر ومرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے۔

روٹس پر قائم تمام تر تجاوزات، رکاوٹوں اور غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ یقینی بنا کر شرکاء جلوس کو سہولت کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے منتظمین اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے یقین دلایا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا اس حوالے سے بلدیاتی اداروں کی جانب سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔