کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ علاقائی ترقی اور عوامی خدمت کا سفر بلا تفریق رنگ و نسل جاری رکھا جائے گا متحدہ قومی موومنٹ اقتدار میں ہو یا حزب اختلاف میں اپنے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے ترقیاتی فنڈز سے شاہ فیصل ٹائون UC-3کے علاقے الفلاح سوسائٹی میں اندرونی گلیوں کی روڈ کارپیٹنگ کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹائون آفیسر انفرا اسلم پرویز ،ڈپٹی ٹائون آفیسر انفارمیشن محمد ارشد اور دیگر افسران بھی موجود تھے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پرست عوامی نمائندے و ذمہ دران اور کارکنان علاقائی ترقی کے ساتھ عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے ہمیشہ مصروف عمل رہے ہیں انہوں نے کہاکہ آج حق پرست اراکین اسمبلی نے اپنے ترقیاتی فنڈز کو بروئے کار لاکر عوام کو درپیش بنیادی مسائل سے نجات دلا نے میں وقف کرکے فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کی تنصیب کے بعد شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیر کو بھی یقینی بنا دیا ہے نشاط ضیاء قادری نے سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کہ ترقیاتی منصوبوں کی کو مکمل نگرانی میں معیاری میٹریل کے استعمال کے ساتھ جلد ازجلد مکمل کیا جائے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی انجام دہی اور عوامی سہولیات کی فراہمی پر ایم کیو ایم کے قائد محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین پر عوامی اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیا جائے عوام کا قائد تحریک پر غیر متزلز ل اعتماد پر پورا اُترتے ہوئے عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے اور ہمیشہ عوامی کے درمیان موجود رہینگے۔اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے اور سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے اپنے آپ کو وقف کردیں اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ شاہ فیصل ٹائون میں علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی مکمل نگرانی کے ساتھ صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کو مزید تیز کرکے عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جائے۔