نشاط محمد ضیاء قادری کا انسداد ڈینگی کے حوالے سے بلدیاتی اداروں کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں پر زور دیا کہ صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ انسداد ڈینگی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے تفصیلی دورے کے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ بلدیاتی ادارے اپنی اولین ذمہ دران گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کی کو مزید بہتر بنائیں۔

صحت مند ماحول کے قیام اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے بروقت اقدامات کے ذریعے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جائے صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کے تدارک کے لئے بلدیاتی انتظامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے خصوصی مہم چلا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے بروقت انتظامات کے ذریعے ہی ہم ڈینگی کے پھیلائو کو روک کر عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

Nishat Zia Qadri Visit

Nishat Zia Qadri Visit