نشی علاقوں میں نکاسی آب کے حوالے سے فول پروف انتظامات کرکے عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ موثر دیکھ بھال اور عدم توجہی کی وجہ سے شہر کراچی میں نکاسی آب کا نظام تباہ ہو چکا ہے متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے اور سعدی ٹائون جیسے سانحات سے بچنے کے لئے نکاسی آب کے موثر نظام کا قیام یقینی بنا ئیں۔ برساتی نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے نالوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی کی جائے اور نشیبی علاقوں میں برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی کے حوالے سے انتظامات کے معائنے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں اور ملیر ندی کے دورے پر کیا اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل کے سپر ٹینڈنگ انجینئر محمد زاہد، ایگزیگٹیو انجینئرشاہ فیصل زون بلدیہ شرقی اسلم پرویز اور دیگر بھی موجود تھے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ بلدیاتی ادارے سابقہ کوتاہیوں کو مد ںطر رکھتے ہوئے متوقع برسات کے حوالے سے نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ دوران برسات برساتی پانی کی باآسانی نکاسی کو یقینی بنا یا اور عوامی زندگی کو کسی بھی قسم کے نقصانات سے محفوظ بنایا جاسکے بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے دورے کے دوران ملیر ندی کا معائنہ کیا۔

متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کرنے کے ساتھ ملیر ندی بند کے ساتھ آبادیوں کو متوقع تیز بارش کے پیش نظر عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے فوری ریلیف کے حوالے سے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔