نظام آباد: ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو کی اطلاع کے بموجب ریاست تلنگانہ کے تمام سرکاری و خانگی کالجوں میں پہلے مرحلے کے داخلوں کے عمل کی تکمیل کے لئے28جون تک توسیع کی گئی ہے۔ ایسے طلبا جنہوں نے 17جون تک Dost ویب سائٹ پر داخلوں کے لئے درخواست داخل کی تھی اور کالجوں کا انتخاب کیا تھا انہیں 20 جون سے سیٹ الاٹمنٹ آرڈر جاری کئے گئے اور مقررہ تاریخ 25جون تک منتخبہ طلبا ء نے داخلوں کا عمل مکمل کرلیا۔ لیکن طلبا اور اولیائے طلباء کی گذارش پر حکومت نے پہلے مرحلے کے داخلوں کی تکمیل کے لئے مزید دو دن کااضافہ کیا ہے۔ چنانچہ طلباء کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ الاٹمنٹ آرڈر اور تمام اسنادات کے ساتھ فوری الاٹ کردہ کالج جاکر 28جون تک داخلے مکمل کرلیں۔
اسی طرح حکومت نے انٹر سپلیمنٹری امتحانات میں کامیاب طلبا اور ایسے طلبا جنہوں نے ابھی تک آن لائن درخواستیں داخل نہیں کی تھیں انہیں آن لائن درخواست داخل کرنے کے لئے 28جون رات بارہ بجے تک موقع دیا گیا ہے۔ ان طلبا کو سیٹ الاٹ کی جائے گی اور وہ 4 تا7جون کے درمیان اپنے داخلے مکمل کرلیں۔ گری راج کالج نظام آباد میں اردو میڈیم بی اے بی کام کی کافی نشستیں مخلوعہ ہیں ۔ جن طلبا نے ابھی تک آن لائن نہیں کیا وہ فوری آن لائن درخواست دیں۔ یا کسی دشواری کی صورت میں گری راج کالج میں اردو میڈیم طلبا کی رہبری کے لئے قائم ہیلپ ڈیسک سے رجوع ہوں۔ 4جولائی سے ساری ریاست میں پہلے سمسٹر کی کلاسس کا آغاز ہورہا ہے۔