تلنگانہ کے تمام ڈگری کالجوں میں آن لائن دراخواستوں کے ذریعے داخلے

university

university

نظام آباد: تلنگانہ کی تمام یونیورسٹیوں کے تحت آنے والے سرکاری اور خانگی ڈگری کالجوں میں تعلیمی سال 2016-17سے داخلوں کے لئے آن لائن درخواست دینا لازمی ہے۔ انٹر کامیاب طلبا اپنے علاقے کی یونیورسٹی کے تحت آنے والے کالج میں داخلے کے لئے سب سے پہلے http://dost.cgg.gov.in/ ویب سائٹ پر 100روپئے فیس کی ادائیگی کے بعد اپنی پسند کے کورس اور کالج کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ کسی بھی می سیوا مرکز پر آن لائن درخواست داخل کرنے کی سہولت موجود ہے۔ طلباء اپنا انٹر کا مارکس میمو’ہال ٹکٹ نمبر اور آدھار نمبر کے ساتھ فارم کا ادخال شروع کریں اور تمام تفصیلات کے بعد ویب آپشن کے ذریعے گرو پ ‘میڈیم اور کالج کا انتخاب کریں۔ کالج کے انتخاب میںایک سے زیادہ کالجوں کے انتخاب کی سہولت ہے۔آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں15جون تک توسیع کی گئی ہے۔ طلبا کو ان کے نشانات کی بنیاد پر حکومت کی جانب سے کالج الاٹ کیا جائے گا۔ جس کی اطلاع فون پر ملے گی۔ فون پر مسیج ملنے کے بعد طلبا آن لائن لاگ ان کرتے ہوئے اپنا سیٹ کنفرمیشن پرنٹ نکال لیں اور متعلقہ کالج کو تمام اصل اسنادات اور فیس کے ساتھ رجوع ہوکر داخلے کی کاروائی مکمل کرلیں۔

بغیر آن لائن درخواست کے داخلے ممکن نہیں ہے۔ گری راج کالج میں اردو میڈیم بی اے بی کام میں داخلوں کے لئے طلباء کی رہنمائی کا ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو سے فون 9247191548 اور سید حسیب الرحمن لیکچرر کامرس سے فون9700172141پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ طلبا کی سہولت کے لئے بودھن روڈ روبرو عبدالرحمٰن گرائونڈ می سیوا اور مالا پلی انٹرنیٹ روبرو پانی کی ٹانکی پر بھی آن لائن درخواستوں کی سہولت ہے۔ دیگر علاقوں کاماریڈی’آرمور’بانسواڑہ’ڈچپلی اور بودھن وغیرہ کے طلبا و طالبات بھی گری راج کالج اردو میڈیم میں داخلوں کے لئے اپنے علاقوں سے فارم داخل کرسکتے ہیں۔دریں اثنا کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راجندر پرساد اور اکیڈیمک کوآرڈینیٹر محمد عابدعلی لیکچرر نے اطلاع دی ہے کہ کالج میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے اور سمسٹر تین اور پانچ کی کلاسز بروز پیر 13جون سے شروع ہوجائیں گی۔ پہلے سمسٹر کی کلاسز داخلوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد شروع ہونگی۔ اس سال آرٹس گروپ کی صبح میں اور سائنس گروپ کی کلاسز دوپہر میں ہونگی۔ تمام طلبا سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ پیر سے کالج کو آنا شروع کردیں۔سمسٹر دو چار اور چھ کے نتائج کا اندرون ایک ہفتہ اعلان متوقع ہے۔