نکیال سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال گولہ باری، پاکستان کا بھرپور جواب

Nakyaal

Nakyaal

مظفر آباد (جیوڈیسک) مظفر آباد آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر کے گاں ڈبسی، دھیری اور لنجوٹ کے مقامات پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال شدید گولا باری اور فائرنگ کا سلسلہ نماز فجر کے فورا بعد شروع ہوا۔

جب لوگ قریبی مساجد میں نماز ادا کر کے واپس آ رہے تھے، ادھر حکومت آزاد کشمیر نے کنٹرول لائن سے ملحق 3 کلو میٹر تک کے ایریا میں قائم تمام سکول و کالجز کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا ہے ان علاقوں میں پرائیویٹ سکولز بھی بند رہیں گے۔