کوئی شک نہیں ججوں، گواہان، تفتیشی افسران کو دھمکیاں ملتی ہیں، رانا ثنا اللہ

Rana Sana Ullah

Rana Sana Ullah

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ججوں، گواہان اور تفتیشی افسران کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث ملزم کو ثبوت کے باوجود ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

اس کی رہائی کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجابی طالبان کی اصطلاح غلط ہے، پنجاب دشمنی میں گھڑی گئی۔