ممبئی (جیوڈیسک) فلمی دنیا میں کئی ایسے فنکارموجود ہیں جو خود کواس شعبے کا شہنشاہ تصور کرتے ہیں لیکن بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ تو بہت ہی سادہ طبیعت ثابت ہوئے ہیں۔
حال ہی میں کئے گئے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے یہ انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں کوئی بھی انہیں ہیرو نہیں مانتا بلکہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ انہیں چاکلیٹی بوائے کہہ کر بلاتے ہیں۔مسٹر پرفیکٹ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں انہیں اب تک ہیرو تسلیم نہیں کیا گیا بلکہ انہیں چاکلیٹی بوائے ہی کہا جاتا ہے۔
عامر خان کے بیٹے کے مستقبل میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا کہ اس حوالے سے انکا اپنے بچوں پر کوئی زور نہیں چلتااور اگربچوں کا شوق فلم انڈسٹری میں ہوگا تو ہی وہ یہاں قدم رکھیں گے۔