طوفان ِ نوح” پربننے والی ہالی وڈ فلم کانیا ٹریلر جاری

Noah

Noah

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی برائی اور بدی کو کچلنے کی عظیم داستان ” طوفانِ نوح” پر بننے والی ہالی وڈ کی فلم کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

پیرا مانٹ پکچرز کے تحت بننے والی اس فلم کو معروف ہدایتکار ڈیرن ایرونوفسکی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ ہالی وڈ کے صفِ اول کے اداکار” رسل کرو “اہم کردار میں جلوئہ گر ہوئے ہیں جنکے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایما واٹسن، جینیفر کونیلی، رے وِنسٹون اور انتھونی ہوپکن شامل ہیں۔

اسکاٹ فرینکلن، ارنون ملچن اور ڈیرن ایرونوفسکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں زمانہ قدیم میں قہرِ الہی سے برپا ہونے والے ایسے طوفان کی منظر کشی کی گئی ہے جب زمین مسلسل پانی اگلتی ہے اور آسمان لگا تار برستا رہتا ہے۔

ایسے میں ایک دیو ہیکل کشتی پر سوار صرف وہی انسان اور جانور محفوظ رہتے ہیں جو حق کا ساتھ دینے پر آمادہ ہوتے ہیں۔ 130 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی سنسنی خیز اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھر پور اس فلم کو آئندہ سال 27 مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔