نوبل ایوارڈز 2013 میں امریکی چھا گئے

 America

America

اوسلو (جیوڈیسک) 2013 کے نوبل ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا۔ سب سے زیادہ ایوارڈز امریکیوں کے نام رہے۔ سوئیڈن کے شہر اوسلو میں منعقد ہونے والی نوبل انعام کی تقریب میں سوئیڈن کے بادشاہ کارل گسٹاف نے ایوارڈز دیے۔ امریکی سائنسدانوں Martin Karplus, Michael Levitt and Arieh Warshel کو مشترکہ طور پر کیمسٹری کا نوبل انعام دیا گیا۔

معاشیات کا نوبل انعام بھی 3 امریکیوں Robert Shiller, Eugene Fama and Lars Peter Hansen کے نام رہا۔ 2 مزید امریکی James Rothman and Randy Schekman نے مشترکہ طور پرجرمن نژاد Thomas Suedhof کے ساتھ طب کا نوبل انعام جیتا۔

برطانوی Peter Higgs اور بیلجئم کے Francois Englert نے مشترکہ طور پر فزکس کا نوبل انعام حاصل کیا۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی Alice Munro نے ادب کا نوبل ایوارڈ جیتا لیکن طبیعت کی ناسازی کے باعث یہ ایوارڈ ان کی بیٹی نے وصول کیا۔

ہر سال 10 دسمبر کو ڈائنا مائٹ ایجاد کرنے والے الفریڈ نوبل کی یاد میں نوبل ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ یہ انعام جیتنے والوں کو 12 لاکھ پچاس ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی دی جاتی ہے۔

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے والے ادارے OPCW اس ادارے کو سراہنے کے لیے ناروے میں بھی ہزاروں افراد نے مشعل بردار جلوس نکالا۔