نوبل انعام یافتہ مصنف گارسیا مارکیز ہسپتال میں داخل

Garcia, Markyz

Garcia, Markyz

میکسیکو (جیوڈیسک) کولمبیا کے نوبل انعام یافتہ مصنف گیبریل گارسیا مارکیز کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق ستاسی سالہ “ون ہنڈریڈ ایرز آف سولیٹویڈ ” کے مصنف کو جمعرات کو نا معلوم وجوہات کی بنا پر میکسیکو سٹی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کے خاندان نے ان کی صحت کے بارے میں معلومات ظاہر نہیں کی ہیں۔

گارسیا مارکیز جنہوں نے گزشتہ تین دہائیوں سے میکسیکو سٹی کو اپنا مسکن بنایا ہوا تھا انہیں دارالحکومت کے جنوب میں واقع نیشنل میڈیکل سائنس اور نیوٹریشن انسٹیٹیوٹ لے جایا گیا ہے۔ میکسیکن میڈیا کے مطابق گارسیا مارکیز کو نمونیا کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

گارسیا مارکیز آخری بار چھ مارچ کو اپنی ستاسویں سالگرہ کے موقع پر آئے ہوئے صحافیوں کے دورے پر دکھائی دیئے تھے۔ مصنف،نے اس موقع پر تحائف قبول کیئے اور تصاویر کھنچوائیں تاہم انہوں نے صحافیوں سے بات نہیں کی تھی۔