نوبل امن انعام : 259 امیدواروں، 50 اداروں کا انتخاب کیا گیا

Nobel Peace Prize

Nobel Peace Prize

اسٹاک ہو ممنتخب ہونے والوں میں بھی شامل ہیں اس سال نوبل امن انعام کے لئے 50 اداروں سمیت 259 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے اور بک میکرز نے ملالہ یوسف زئی کو ان سب میں فیورٹ قرار دیا ہے علم کی شمع ملالہ یوسف زئی نوبل امن انعام جیتنے کے لئے بک میکرز کی فیورٹ ہیں۔ جبکہ گزشتہ روز وہ یورپی یونین کے سب سیبڑے اعزاز سخاروف ایوارڈ کی حقدار بھی قرار پائی ہیں۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ شاہد وہ ہی اس سال سب سے کم عمر نوبل امن انعام حاصل کرنے والی بن جائے گی۔

دوسرا نمبر جمہوریہ کانگو سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈینس مک ویگی کا ہے جو خواتین کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہوں نے 1999 میں کانگو کے شہر بوکایو میں ایک اسپتال کھولا ہے جہاں اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی ہزاروں خواتین کا علاج کیا گیا ہے۔ روس سے انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی سرگرم کارکنان سوٹ لانہ گنوشکینہ اور 84 سالہ لیوڈی میلا ایلکزی ویا کا نام بھی اہم امیدواروں میں شامل ہے۔

مصر کی کمپیوٹر سائنٹسٹ سسٹر میگائی گوبرن بھی اس ڈوڑمیں شامل ہے۔ اور وہ 1989 سے بچوں کا فلاحی مرکز چلا رہی ہیں۔ امریکی فوجی چیلسی (براڈلے) میننگ کا نام بھی نوبل امن انعام کے حقداروں میں شامل ہے۔ چیلسی (براڈلے) میننگ کو سات لاکھ سے زائد امریکی خفیہ دستاویزات وکی لیکس کو فراہم کرنے کے الزام میں 35 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔