واشنگٹن (جیوڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمبولینس کے سائرن کی آواز یا پھر اونچی آواز میں ایم پی تھری پلیئر میں گانے سننے کی عادات بھی شور والی آوازوں کے دائرے میں آتی ہیں۔
امریکا میں 20 برس سے 69 برس کی 15 فی صد آبادی شور شرابے کے باعث سماعت سے متعلق مختلف مسائل میں مبتلا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نئی تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ قوت سماعت کی کمزوری سے انسان کے دماغ کی استعداد کار میں بھی فرق پڑتا ہے۔
اور سماعت کی کمزوری کے باعث دماغ میں ابلاغ کرنے کی صلاحیت والا حصہ متاثر ہوتا ہے اور کمزور سماعت والے افراد کو عموماً بولنے میں بھی دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ماہرین کی تجویز کے مطابق، انسانوں کو زیادہ شور شرابے کی عادت ڈالنے سے پہلے یہ امر مد نظر رکھنا چاہیئے کہ ایسا کرنے سے نہ صرف ان کے کان خراب ہو سکتے ہیں ، بلکہ ان کا دماغ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔