جزیرہ (جیوڈیسک) سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے ہفتے کے روز ریاست جزیرہ کے گورنر محمد طاہر عائلہ کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا ہے۔
محمد طاہر عائلہ سوڈانی صدر کے دیرینہ معتمد ساتھی ہیں۔ انھوں نے نومبر 2017ء میں ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر طاہر عائلہ 2020ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار بنتے ہیں تو وہ ان کی حمایت کریں گے۔
دریں اثناء سوڈانی صدر نے وزیر دفاع عواد محمد احمد ابن عوف کو ملک کا اوّل نائب صدر مقرر کیا ہے۔وزارتِ دفاع کا قلم دان بھی ان کے پاس رہے گا۔
صدر عمر حسن البشیر نے جمعہ کو ملک بھر میں ایک سال کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی تھی اور کابینہ کو تحلیل کرکے اس کی جگہ نئی نگران انتظامیہ مقرر کی ہے۔تاہم انھوں نے دفاع ، خارجہ امور اور انصاف کے وزراء کو برقرار رکھا ہے۔