لاہور (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن پنجاب میں عرصہ دراز سے تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر رانا محمد اسلم کو جبری ریٹائر کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
رانا محمد اسلم کے خلاف سابق ایم این اے شہناز شیخ کی صاحبزادی کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ٹمپرنگ کے الزامات پر اعلیٰ سطح کی انکوائری کی گئی جس میں دیگر افسران کے نام بھی آئے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں رانا محمد اسلم کو جبری ریٹائر کر کے اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔