غیر فعال قرضوں کے حجم میں 1.4 ارب روپے کا اضافہ

Loans

Loans

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کمرشل بینکوں کے غیر فعال قرضوں کے حجم میں ایک ارب چالیس کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال جنوری تا مارچ کے دوران کمرشل بینکوں اور ڈی ایف آئیز کے غیر فعال قرضوں کا حجم چھ سو تیس تک جا پہنچا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ دو سہمایوں سے غیر فعال قرضوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی تھی۔ دسمبر دوہزار بارہ کے اختتام تک بینکوں اور ڈی ایف آیز کے غیر فعال قرضوں کا حجم چھ سو انتیس ارب روپے تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق معاشی سرگرمیوں میں کمی، امن وامان کی خراب صورت حال کے باعث غیر فعال قرضوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔