اسلام آباد (جیوڈیسک)ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ویسٹ نے عدم پیشی پر اے آر وائی کے اینکر مبشر لقمان کے ایک بار پھر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جیو، جنگ گروپ کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی پر دائر فوجداری استغاثہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے کی۔ ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے ریمارکس دئیے کہ اگر عدالت اس نتیجے پر پہنچے کہ فریق جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہے تو ہمارے پاس اور بھی آپشنز موجود ہیں۔
دوران سماعت جج نے اے آر وائی کے عارف حمید بھٹی کی سرزنش کی اور کہا کہ عدالتی کارروائی کی حد میں رہیں۔ کیس کی سماعت 6 ستمبرتک ملتوی کردی گئی۔