نہتے فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں

Palestinians

Palestinians

اسرائیلی(جیوڈیسک)مغربی کنارے میں نہتے فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع، فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر بند کرنے تک اسرائیل سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔غزہ مغربی کنارے میں نہتے فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔

بیت اللحم اور بیت سہود میں اتوار کے روز شروع ہونے والی جھڑپ میں شدت آگئی اسرائیلی فورسز نے اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے نہتے فلسطینی نوجوانوں پر شدید تشدد کیا ہے جبکہ آنسو گیس کے گولے بھی فائر کئے گئے جس سے کئی نوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ادھر فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض الملک نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے۔

کہ وہ فوری طور پر یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے بند کرے اور جب تک اسرائیل یہ منصوبے بند نہیں کرتا اس کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے فلسطینی مفادات کے مطابق مسئلہ کا حل تلاش کرنا ناممکن ہے۔