غیر ملکی کمپنیوں نے 84 کروڑ ڈالر منافع باہر بھجوایا

Dollar

Dollar

رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں غیرملکی کمپنیوں نے چوراسی کروڑ ڈالر منافع باہر بھجوایا۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں اکیانوے کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر کا منافع باہر بھیجا گیا تھا۔ سب سے زیادہ فنانشل بزنس سے پچیس کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر بیرون ممالک منتقل کئے گئے۔

آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر نے تین گنا زائد منافع نو کروڑ ستائیس لاکھ ڈالر دیگر ممالک کو بھیجا۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر سے چھ کروڑ ستاون لاکھ ڈالر ، پاور سیکٹر سے سات کروڑ ڈالر کا منافع باہر بھیجا گیا۔