غیر ملکی کمپنیوں نے 1 ارب ڈالر سے زائد منافع اپنے ممالک منتقل کیا

State Bank of Pakistan

State Bank of Pakistan

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سال13- 2012 کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران غیر ملکی کمپنیوں نے ایک ارب ڈالر سے زائد منافع اپنے ممالک کو منتقل کیا ہے. جولائی تا مئی 2011-12 کے اسی عرصہ کے دوران کمپنیوں نے 1.016ارب ڈالر کا منافع اپنے ممالک کو منتقل کیا تھا۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش پالیسی موجود ہے۔ جس کی بنیاد پر سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیاں کو 100فیصد منافع اپنے ممالک منتقل کرنے کی اجازت ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالیاتی اور فنانسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں نے مالی سال12 -2011 کے مقابلہ میں سال 13- 2012 کے دوران 34.4فیصد زائد منافع اپنے ممالک کو منتقل کیا ہے جبکہ پٹرولیم اور ریفائیننگ کمپنیوں نے 4.6فیصد منتقل کیا ہے۔ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی گئی ہے اور غیر ملکی کمپنیوں کو منافع منتقل کی مکمل آزادی ہے ۔