مہمند ایجنسی (شکیل مومند) نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ ہونے پر حکومت کے خلاف مظاہرہ۔کثیر تعداد میں گاڑی مالکان کی شرکت۔تحصیل حلیمزئی کے مقام کمالی میں گاڑی مالکان نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ ایک سال پہلے سات 700گاڑیوں کا اندراج ہو چکا ہے لیکن اب تک ان کی رجسٹریشن نہیں ہوسکی ہے۔اور نہ ہی رجسٹریشن کارڈ دیے گئے۔مظاہرہ میں درجنوں گاڑی مالکان نے پولیٹیکل انتظامیہ اور فاٹا سیکرٹریٹ کے خلاف نعرے بازی کی۔
شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ ایک سال پہلے پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے فی گاڑی بیس 20ہزار روپے وصول کیے مگر اب تک رجسٹریشن نہ ہوسکی بلکہ الٹا ان گاڑیوں کو چیک پوسٹوں پر روک کر تنگ کیا جاتا ہے۔بلکہ ان گاڑیوں کو استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں میں فی گاڑی 6لاکھ روپے سے زیادہ قیمت ہے جنہیں رجسٹریشن سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔ جبکہ باجوڑ ایجنسی میں 33 ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائی گئی جنہیں چترال اور دیر تک جانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن مہمند ایجنسی میں ان گاڑیوں کو اجازت نہ دینا سراسر زیادتی ہے۔ مطاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ہمارا مسٔلہ حل نہ ہوا تو ہم گورنر ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس تک جائیں گے اور اپنا مطالبہ پیش کریں گے۔