لاہور : غیر جمہوری طریقے سے کسی کو اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، نواز شریف کے دور میں ہونے والی ریکارڈ ترقی کو قوم کبھی نہیں بھول سکتی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کاہنہ کے سینئر رہنماء محمد لطیف خان نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم کو نااہل قرار دے کر جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی طرح ملک پر قبضہ کر لیں گے۔ مسلم لیگ ن کے ورکر ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے، نہ تو مسلم لیگ ن بکھرے گی اور نہ ہی پاکستان کے خلاف سازشی عناصر کو کامیاب ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چار سالہ ترقی کاسفر قوم کبھی نہیں بھولے گی، اس عرصہ میں پنجاب کے ہرشعبہ میں ریکارڈ ترقی ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار محمدلطیف خان نے گزشتہ روز اپنے بڑے بھائی محمدحنیف خان اور ان کی اہلیہ کی حج اکبر کی ادائیگی کے لئے جانے پرمنعقد کی گئی تقریب کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاہے کہ میاں محمد نواز شریف 20کروڑ پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں ان کو ہمارے دلوں سے کو ئی طاقت نہیں نکال سکتی۔سینئر لیگی رہنمامحمدلطیف خان مزید کہنا تھاکہ اب فیصلہ انشاء اللہ عوام کی عدالت میں ہی ہو گا اور پاکستان کی عوامی عدالت فیصلہ کرچکی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ہی چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے۔محمدلطیف خان نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم کو نااہل قرار دے کر جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی غیر آئینی و غیر جمہوری طریقے سے اقتدار پر قبضہ کر لیں گے تو ہم ان کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے ورکر ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے مسلم لیگ نواز شریف کی قیادت میں پہلے بھی مضبوط تھی اب بھی مضبوط ہے اور آئندہ بھی مضبوط ہوگی اس فیصلے سے کم ازکم پاکستان مسلم لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔