نان تحصیل ہیڈکوآرٹر انتظامیہ کی عدم دلچسپی شہر میں آوار ہ کتوں کی بہتات کئی نمازیوں اور بوڑھے ضعیف لوگ کاٹنے سے زخمی ویکسیئن کی عدم دستیابی
Posted on September 20, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
پیرمحل : نان تحصیل ہیڈکوآرٹر انتظامیہ کی عدم دلچسپی شہر میں آوار ہ کتوں کی بہتات کئی نمازیوں اور بوڑھے ضعیف لوگ کاٹنے سے زخمی ویکسیئن کی عدم دستیابی تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں نان تحصیل ہیڈ کوآرٹر انتظامیہ کی طرف سے ہر سال آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم چلائی جاتی تھی مگر دوسال سے کسی ناگزیر وجوہات کی بناء ہر یہ مہم روک دی گئی۔
جس وجہ سے پیرمحل شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے کئی بچے بوڑھے خواتین اور نمازی لوگ زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سول ہسپتال میں سانپ کاٹے اور کتے کاٹے کی ویکسیئن موجود نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہے سماجی فلاحی حلقوں نے نان تحصیل ہیڈ کوآرٹر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کتے مار مہم شروع کرکے آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے تاکہ شہری زخمی ہونے سے بچ سکیں۔