نااہل حکمرانوں کی نااہلی اور خود غرضی کی بدولت ملک بھر میں دہشت گردی کی آگ قابو سے باہر ہو چکی ہے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان عالیشان محلوں میں بیٹھ کر ایک مرتبہ پھر عوام کو روٹی کپڑے مکان کے خواب دکھانے اور پاکستانی قوم سے لوٹی دولت کے ذریعے روزانہ کروڑوں روپے کی اشتہار بازی کرنے والے قوم کو گمراہ کرنے کے بجائے آگاہ کریں کہ ملک کے منافع بخش ادارے پی آئی اے، پاکستان ریلوے، پاکستان سٹیل ملز اور پاور سیکٹر کو بربادی کے دہانے پر پہنچایا۔

ان منافع اداروں کو خسارا میں ڈال کر ملک وقوم کو بحرانوں میں ڈالنے والے انتہائی کرپٹ ترین لوگوں کو اعلیٰ ترین عہدے دے کرملک کو معاشی تباھی کے دہانے پر پہنچاکر عام آدمی کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی نااہلی اور خود غرضی کی بدولت ملک بھر میں دہشت گردی کی آگ قابو سے باہر ہو چکی ہے۔

آج عالم یہ ہے کہ شہروں میں سولہ اور دیہاتوں میں بائیس بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، غیرملکی سرمایہ کار تو ایک طرف مقامی سرمایہ کار بھی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں، کراچی ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انسانی خون پانی کی طرح بہہ رہا ہے، سیاستدانوں کی جانیں تک محفوظ نہیں امید ہے کہ اس بار پاکستانی قوم ان
لٹیروں اور بازیگروں کے جھانسے میں ہرگز نہیں آئے گی۔

گیارہ مئی ان کے احتساب کا دن ہوگا اور عوامی طاقت سے تحریک تحفظ پاکستان نہ صرف ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی بلکہ عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے والوں کا بھرپور احتساب کرتے ہوئے ایک ایک پائی واپس نکلوائے گی۔