ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 240 میں مسلم لیگ ن کی امیدوار شمعونہ عنبرین قیصرانی 46441 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں۔ حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر جشن منایا اور مٹھایاں تقسیم کیں تونسہ شریف میں مسلم لیگ ن کی امید وار شمعونہ عنبرین قیصرانی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
جس کی وجہ سے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر سابق رکن صوبائی اسمبلی میر بادشاہ قیصرانی کی رہائش گاہ پر کارکنان کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے آزاد امیدوار خواجہ داد سلیمانی نے 39 ہزار 371 ووٹ لیے۔ خواجہ داد سلیمانی نے الیکشن کو دھاندلی قرار دیتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور الیکشن کمیشن سے مبینہ دھاندلی کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔