غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کیلئے پاکستان کا یورپی یونین سے معاہدہ

Immigrants

Immigrants

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان یورپی ممالک میں غیر قانونی طور پر مقیم 32 ہزار پاکستانیوں کی مرحلہ وار وطن واپسی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جوائنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دفتر خارجہ، وزارت داخلہ اور یورپی یونین ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں یورپی ممالک میں غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا معاہدہ طے پا گیا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ستائیس یورپی ممالک میں بتیس ہزار پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں جو پاک یورپین ری ایڈمشن ایگریمنٹ کے تحت مرحلہ وار واپس آئینگے۔