غیر قانونی بھرتیاں،سیکرٹری خصوصی تعلیم کی سندھ ہائیکورٹ طلبی

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ خصوصی تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے سیکرٹری خصوصی تعلیم کو 6 مارچ کو طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دو رکنی بینچ میں زیر سماعت درخواست میں درخواست گزار سجاد مستوئی نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ محکمہ خصوصی تعلیم میں گریڈ 16 کا ملازم ہے۔

محکمے میں بھرتیوں پر پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود کراچی حیدرآباد اور سکھر زون میں حکومت نے 350 افراد کو بھرتی کر لیا ہے جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے۔عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سیکریٹری خصوصی تعلیم کو 6 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔