ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین عبدالعزیز الفوزان نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ غیر مسلم ریاستوں میں مقیم مسلمان خواتین کو اگر خطرہ محسوس ہو تو وہ اپنا حجاب اتار سکتی ہیں۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع اعلیٰ عدالتی ادارے میں فقہی پروفیسر عبدالعزیز الفوزان کا کہنا ہے کہ اگر حجاب کرنے پر محض فقرے کسے جانے کا احتمال ہو تو خواتین لازمی اپنا جسم اور چہرہ ڈھانپیں لیکن اگر جسمانی حملے کا خطرہ ہو تو انھیں حجاب اتارنے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں بھی خواتین کو چاہیے کہ وہ جسم کا زیادہ سے زیادہ حصہ اور بالوں کو چھپائے رکھیں۔ عبدالعزیز الفوزان کی جانب سے یہ بیان سعودی عرب کے مذہبی ٹی وی چینل سے جاری کیا گیا ہے۔