غیر ملکی فوجیوں پر حملے تیز کر دیں گے: طالبان کا اعلان

Taliban

Taliban

کابل(جیوڈیسک)افغانستان میں طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ موسم بہار میں امریکا کی حمایت یافتہ کابل حکومت اور غیر ملکی فوجی دستوں کے خلاف حملے تیز کر دیں گے کابل طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خود کش حملوں اور سکیورٹی فورسز میں موجود ارکان خصوصی کارروائیاں کریں گے۔

انہوں نے سفارتی مراکز اور غیر ملکی فوجوں کے فضائی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔ طالبان نے شہریوں کو صدر حامد کرزئی کی حکومت کے لیے کام نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے