غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، مرزا الیاس جرال

گجرات : ممتاز تاجر راہنماء صدر انجمن تاجران کٹڑہ بازار مرزا الیاس جرال صدر انجمن تاجران شاہدولہ روڈ ڈاکٹر تجمل حسین عادل اور تاجر راہنماء عتیق رشید بٹ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گاہک بازاروں کا رخ نہیں کرتے۔ بار بار یقین دہانی کے باوجود واپڈا حکام اپنے جاری کردہ شیڈول کر عمل نہیں کررہے اگر یہی صورتحال درکار رہی تو عوام شدید احتجاج کرینگے جس کی ساری ذمہ دار واپڈا حکام پر ہو گی۔