غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی، شارٹ فال 3 ہزار 2 سو میگاواٹ رہ گیا

Load Shedding

Load Shedding

لاہور (جیوڈیسک) لاہور موسم میں تبدیلی سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں بھی کمی ہو گئی، شارٹ فال تین ہزار نو سو میگاواٹ رہ گیا۔ تیل کی فراہمی بہتر ہونے سے بجلی کی پیداوار 12 ہزار 300 میگاواٹ تک ہے اور شدید گرمی کی لہر میں کمی ہونے سے شارٹ فال میں بھی کمی ہوئی ہے۔ بڑے شہروں میں اب ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

تاہم سسٹم پر دبا ہونے سے تکنیکی خرابیاں بڑھتی جا رہی ہیں جس سے بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق لوڈ شیڈنگ کا موجودہ ریلیف صرف موسم میں بہتری کی وجہ سے ہے۔ ورنہ جب تک تیل کی خریداری کے لئے مطلوبہ رقوم مسلسل فراہم نہیں کی جاتیں لوڈشیڈنگ میں بھی مستقل کمی ممکن نہیں۔