غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کو تسلیم نہیں کیا جائیگا، سعدیہ سہیل رانا

لاہور پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی صورت غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کو تسلیم نہیں کیا جائیگا، پنجاب میں بھی غریب کے بچے کو اعلی تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے یکساں تعلیم نظام رائج کرنا ہو گا۔

بیروزگاری سے جرائم میں اضافہ ہوتا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے فیصلوں پر عمل کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ورنہ ملک کی بدقسمتی ہو گی’ تحریک انصاف کے تمام نکات قرارداد میں شامل کئے گئے ہیں،امن کا قیام مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے آج اے پی سی میں سبھی جماعتوں نے ہمارے اس موقف کی تائید کی ہے۔