لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخاب کے حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ پچھلی تاریخوں میں ٹینڈر کر کے ترقیاتی اسکیموں پر کروڑوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں۔
انتخابات کا شیڈول آنے کے بعد بھی ملازمین کے تبادلے جاری ہیں، پنجاب کے وزرا انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن جماعتوں کو تجویز دی کہ صاف شفاف انتخابات کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں ایک مشترکہ مانیٹرنگ کمیٹی بنا لیں۔
انہوں نے پنجاب حکومت کو خبردار کیا کہ اگر بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو بہت شور شرابا اور غل غپاڑا ہو گا اور انتخابات کے بعد حالات ٹھیک نہیں رہے گے۔ انتخابات شفاف ہونے چاہیے چاہے پی ٹی آئی جیتے یا ہارے۔