غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات جمہوریت کیلئے نقصان دہ ثابت ہونگے : نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
Posted on August 19, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ : غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات جمہوریت کیلئے نقصان دہ ثابت ہونگے۔ حکومت اپنے بلدیاتی نظام کے تحت صوبے میں اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتی ہے۔ غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات ن لیگ کی آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔ن لیگ غیرجماعتی بلدیاتی الیکشن کروا کے اپنے سیاسی مفادات کو تحفظ دینا چاہتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ضلعی راہنما پاکستان تحریک انصاف ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ آمرانہ فیصلوں کو عوام پر تھوپنے کیلئے عوام کو دھوکے میں رکھا جا رہا ہے۔ بلدیاتی نظام کے تحت حکومت اپنے من پسند افراد کو عوام پر مسلط کر دے گی۔
بلدیاتی نظام عوامی مسائل حل کرنے کیلئے لاگو کیا جاتا ہے مگرحکمران اپنے مسائل حل کرنے کیلئے غیر جماعتی بلدیاتی نظام لا رہے ہیںجو کہ عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے اور جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے پاکستان میں پانچ مختلف بلدیاتی نظام رائج ہیں ہر صوبے کا اپنا الگ بلدیاتی نظام ہے پورے ملک میں ایک بلدیاتی نظام جمہوریت کو پروان چڑھانے میں سود مند ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میںنچلی سطح تک اختیارات کو منتقل کرنے کیلئے دوہرا نظام ختم کرے۔